مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام، متعدد گرفتار
تمام ملزمان کو پبلک پراسیکوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں سیکیورٹی حکام نے متعدد افراد کو منشیات سے متعلق جرائم میں گرفتار کیا ہے۔
سعودی سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ’ نجران، جازان، عسیر اور الشرقیہ ریجنز میں سرحدی محافظوں نے منشیات سمگل کرنے کی کئی کو شیشیں ناکام بنا دیں‘۔
ان میں 88.2 ٹن قات ( نشہ آور پتے)، 386 کلو گرام حشیش اور دو لاکھ 76 ہزار 460 نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جنر ڈائریکٹوریٹ آف ناکوٹکس نے جدہ میں پانچ افراد کو نشہ آور گولیاں رکھنے کےالزام میں گرفتار کیا ہے۔
زیر حراست افراد میں چار پاکستانی اور ایک بنگلہ دیشی شامل ہے۔
الجوف میں پولیس نے ایک سعودی شہری کو نشہ آور گولیاں، حشیش اور اسلحہ رکھنے جبکہ حائل میں ایک شہری کو نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے ضبط شدہ منشیات متعلقہ حکام کے حوالے کردی گئی۔
تمام ملزمان کو پبلک پراسیکوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔