Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانچسٹر میں دھماکے ،20ہلاک، درجنوں زخمی

مانچسٹر... مانچسٹر سٹی ارینا میں پیر کی شب دھماکوں اور بھگدڑ سے20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں شواہد جمع کئے جارہے ہیں ۔پولیس اسے مشتبہ دہشت گردی کے طور پر دیکھ رہی ہے ۔ برطانوی میڈیا اور پولیس کے مطابق دھماکے اس وقت ہوئے جب امریکی گلوکارہ پرفارم کررہی تھی۔ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ زور دار دھماکوں کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ لوگ جان بچانے کے لئے بھاگنے لگے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے امدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔پولیس نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ یہ سنجیدہ نوعیت کا واقعہ ہے۔ کئی لوگ ہلاک و زخمی ہوئے ہیں ۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث وکٹوریہ اسٹیشن پر ٹرین سروس بند کردی گئی۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا جیسے ہی کنسرٹ ختم ہوا زور دار دھماکے کی آواز سنی۔ ہر طرف افراتفری مچ گئی۔ لوگ داخلی دروازوں کی طرف بھاگنے لگے۔ ہر کوئی چیخ رہا تھا اور خوفزدہ تھا۔

 

شیئر: