Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بروقت طبی مداخلت سے عراقی خاتون حاجی کی حرکت قلب 23 منٹ بعد بحال

مدینہ میں 11 حجاج کی اینجوپلاسٹی اور27 کا ڈائیلاسیس کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
مدینہ منورہ میں طبی یونٹ کی بروقت مداخلت سے عراقی حاجی خاتون کی حرکت قلب بحال ہوگئی۔ خاتون کو المصافیہ کے ہنگامی طبی مرکز میں مکمل بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مدینہ منورہ کے المصافیہ طبی مرکز میں آنے والی عراقی حاجی خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا ۔ انکی حالت انتہائی نازک تھی۔
خاتون پرمکمل بے ہوشی طاری تھی انکی حرکت قبل اورنظام تنفس بند تھا۔ طبی یونٹ نے فوری طورپرخاتون کی حرکت قبل بحال کرنے کے لیے 6 بجلی کے جھٹکے دیئے جس سے 23 منٹ بعد انکی حرکت قلب اورنظام تنفس بحال ہوگیا۔
بعدازاں خاتون کو باقاعدہ طبی معائنہ کےلیے امراض قلب کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بہتربتائی جاتی ہے۔
واضح رہے حجاج کرام کی بڑی تعداد ان دنوں مدینہ منورہ میں مقیم ہے جہاں وزارت صحت کی جانب سے مختلف طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

مدینہ منورہ میں 20 ہزار سے زائد حجاج کو طبی خدمات فراہم کی گئی (فوٹو، ایس پی اے)

ریجنل ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک 20 ہزار سے زائد حجاج کومختلف نوعیت کی طبی خدمات فراہم کی جاچکی ہیں جبکہ امراض قلب کے یونٹ نے 11 حجاج کی اینجوپلاسٹی ، گردے کے امراض میں مبتلا 27 حجاج کوڈائیلاسیس کی خدمات فراہم کیں علاوہ ازیں مختلف نوعیت کے 9 آپریشن بھی کیے گئے۔

شیئر: