Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک وارڈن کی دوران ملازمت پی ایچ ڈی، ’ایسے محنت کشوں کو قوم کا سلام‘

دوران ملازمت پی ایچ ڈی کرنے والے ٹریفک وارڈن ڈاکٹر محمد عابد سے آئی جی پنجاب نے ملاقات کی (فوٹو: پنجاب پولیس)
محنت اور لگن کی مثال دوران ملازمت پی ایچ ڈی کرنے والے ٹریفک وارڈن ڈاکٹر محمد عابد سے آئی جی پنجاب نے ملاقات کی۔
منگل کو پنجاب پولیس کے ٹوئٹر ہینڈل پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ملازمت کے دوران پی ایچ ڈی کرنے والے ٹریفک وارڈن کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اپنے ہاتھوں سے عابد نذیر کے یونیفام پر ڈاکٹر کے نام کی پلیٹ چسپاں کرتے ہوئے داد دے رہے ہیں۔

 

پنجاب پولیس کی جانب سے حوصلہ افزائی کے مناظر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر عابد نذیر کی محنت اور لگن کو مثالی قرار دیا جا رہا ہے۔
ٹوئٹر ہینڈل پاکستان عام آدمی اتحاد پر لکھا گیا کہ ’ایسے محنت کشوں کو پوری قوم کا سلام‘
صحافی رضا رومی نے پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے ٹریفک وارڈن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’دوران سروس پی ایچ ڈی مکمل کرنا قابل تعریف ہے۔ ویل ڈن۔‘
یاد رہے کہ ڈاکٹر عابد نذیر 2006 میں بطور ٹریفک وارڈن بھرتی ہوئے اور 2023 میں انہوں نے انٹرنیشنل ریلیشنز میں پی ایچ ڈی کی۔
عابد نذیر کے مطابق انہوں نے 2009 میں ایم ایس کریمنالوجی بھی کیا اور وہ سی ایس ایس کا امتحان بھی دے چکے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر عابد نذیر ایل ایل بی اور پیس اینڈ کانفلیکٹ میں ایم فل کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔

شیئر: