Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آڈیٹر فھر الجفری نے ولیم سمتھ گولڈ ایوارڈ جیت لیا 

ایوارڈ جیتنے والے پہلے عرب شہری ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرز کے رکن فھر الجفری نے ولیم سمتھ گولڈ ایوارڈ جیتنے والے پہلے عرب شہری ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فھر الجفری نے سرٹیفائڈ انٹرنل آڈیٹر پروگرام( سی آئی اے) کے ولیم سمتھ ایوارڈ میں سب سے زیادہ سکور حاصل کیا۔
  انہوں نے فلپائن، چین اور امریکہ کے امیدواروں کے ساتھ مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 
فھر الجفری پہلے عرب ہیں جنہوں نے سی آئی اے کی طرف سے آڈیٹنگ کے لیے اعلی ترین ایوارڈ حاصل کیا۔
 انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرز نے سعودی آڈیٹر کو ایک سال کے اندر تمام بنیادی امتحانات کامیابی سے مکمل کرنے پر تسلیم کیا اور اعزاز سے نوازا۔
سعودی انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹیو چیئرمین عبداللہ الشبیلی نے کہا کہ یہ کامیابی وطن عزیز کی کامیابی ہے۔  فھرالجفری کو سوسائٹی اور قیادت کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ 
فہد الجفری نے کہا کہ ولیم سمتھ ایوارڈ  میرے لیے اعزاز اور وطن عزیز کا کارنامہ ہے۔ 
انہوں نےاس پروفیشن کو ترقی دینے میں سعودی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرز کے کردار کی بھی تعریف کی۔

شیئر: