سعودی سٹارٹ اپ نے ویزا ڈیجیٹل فنانس ایوارڈ جیت لیا
سعودی سٹارٹ اپ نے ویزا ڈیجیٹل فنانس ایوارڈ جیت لیا
جمعہ 16 جون 2023 21:45
ریاض کےک سٹارٹ اپ ایک لاکھ 50 ہزار ریال کا انعام جیتا ہے( فوٹو: عرب نیوز)
ریاض کے ایک سٹارٹ اپ نے ویزا کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلے میں ڈیجیٹل فنانس ایوارڈ جیتا ہے جو ڈیجیٹل شاپنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اموال ٹیک ویزا ایوری ویئر انیشیٹو کی سعودی ہیٹ میں سرفہرست آیا، اس نے اپنی تمام انکرپٹڈ ٹرانزیکشن اور شناختی ایپ کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار ریال کا انعام جیتا جو ادائیگیوں کو تیزی سے اور محفوظ طریقے سے پروسیس کرتی ہے۔
سعودی مالیاتی ٹیک فرم لاما ایک لاکھ ریال کا انعام جیتنے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ اس نے الگ سے 50 ہزار ریال مالیت کا ’ سوشل امپیکٹ ایوارڈ ‘ بھی جیتا جب کہ مونک نامی ’ڈیجیٹل لائف سٹائل‘ کمپنی 50 ہزار ریال کا انعام جیت کر تیسرے نمبر پر رہی۔
اس مقابلے میں بحرین اورعمان کی فرموں نے بھی شرکت کی۔
فاسکانو ایپ جو آرڈرز کو ٹریک کرنے میں مدد کرتی ہے نے عمانی مقابلہ جیتا جبکہ قیمتوں کا موازنہ کرنے والی ایپ دلیل نے بحرین کی فرموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دونوں کمپنیوں کو 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔
جیتنے والوں کو ویزا کے بینکنگ اور سرکاری شعبوں میں شراکت داروں کے نیٹ ورک تک بھی ترجیحی رسائی دی جائے گی۔
یہ ایوارڈز 14 جون کو ریاض میں ایک تقریب میں دیے گئے۔
سعودی عرب، بحرین اور عمان کے لیے ویزا کے ریجنل جنرل منیجرعلی بیلون نے کہا کہ انہوں نے سعودی فن ٹیک انڈسٹری میں قابل ذکر ترقی دیکھی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ اس سال کے وی ای آئی میں ایسے شاندار فن ٹیکس اور سٹارٹ اپس کی موجودگی واقعی پرجوش تھی‘۔
اموال ٹیک اب 27 جولائی کو وسطی اور مشرقی یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے علاقائی فائنل میں مقابلہ کریں گے۔ پہلی پوزیشن کی قیمت 75 ہزار ریال ہے جب کہ ’سامعین کا پسندیدہ‘ ایوارڈ 37 ہزار 500 ایس اے آر کا انعام پیش کرتا ہے۔
جیتنے والے 19 ستمبر کو سان فرانسسکو میں ٹیک کرنچ ڈسرپٹ میں عالمی فائنل میں جائیں گے۔
فن ٹیک سعودی کے ڈائریکٹر نزار الحیدر نے کہا کہ ’ اس سال سعودی داخلوں کی صلاحیت انتہائی متاثر کن تھی۔ ہم اموال ٹیک کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور علاقائی سطح پر سعودی عرب کی ان کی نمائندگی کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں‘۔