بین الاقوامی سودوں سے متعلق عالمی معاہدے میں شمولیت کا شاہی فرمان جاری
جمعہ 14 جولائی 2023 20:04
سعودی عرب بین الاقوامی سودوں سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے میں شامل ہوگیا۔ ایوان شاہی نے شمولیت کی منظوری جاری کردی۔
سعودی سرکاری گزٹ ام القری نے جمعے کو شاہی منظوری کی رپورٹ شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایوان شاہی نے بین الاقوامی سودوں سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے میں شمولیت کی منظوری دے دی۔ یہ معاہدہ 11 اپریل 1980 کو ہوا تھا۔
شاہی فرمان میں وضاحت کی گئی ہے کہ سعودی عرب مبینہ معاہدے کی دفعہ 92 کی شق ایک کے ضوابط کے مطابق معاہدے کے تیسرے حصے کا پابند نہیں ہوگا۔
شاہی فرمان میں وزیراعظم، وزرا اور خودمختار اداروں کے سربراہوں کو شاہی فرمان پر عم درآمد کی تاکید کی گئی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں