Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے نیا نائب وزیر دفاع مقرر کر دیا

شاہ سلمان نے 7 شاہی حکم جاری کیے۔ (فوٹو اخبار 24)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے اتوار کو سات فرمان جاری کر دیے جس میں نیا نائب وزیر دفاع بھی مقرر کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عبد العزیز بن عیاف آل مقرن کو بطور نائب وزیر دفاع،  بدرجہ وزیر کے عہدے پر تقرر کیا ہے۔
شاہ سلمان نے نزار بن سلیمان بن علی العلولا کو کابینہ کے جنرل سیکریٹریٹ کا مشیر اور خالد بن محمد بن عبدالعزیز العبد الکریم کو شاہی عدالت (دیوان الملکی) میں بطور مشیر مقرر کرنے کا بھی شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن بن عبداللہ آل الشیخ کو انسانی حقوق کمیشن کا نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے
شاہی احکامات میں شمالی حدود ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن عبدالرحمن بن ناصر بن عبدالعزیز کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔
ایک شاہی فرمان کے ذریعے انجینیئر علی بن محمد بن عالی الزہرانی کو صنعتی سلامتی کے سپریم کمیشن کا گورنر اور انجینیئر ابراہیم بن یوسف بن ابراہیم المبارک کو سرمایہ کاری کا معاون وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: