Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

19 جولائی کو جدہ میں دو سربراہ کانفرنسیں، شاہ سلمان کا امیر کویت کے لیے دعوت نامہ

دعوت نامہ کویت میں متعین سعودی سفیر نے پیش کیا (فائل فوٹو: عاجل)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو خلیجی مشاورتی سربراہ کانفرنس اور وسط ایشیا کے ممالک کے ساتھ ہونے والی خلیجی سربراہ کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھیج دیا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق 18 ویں خلیجی مشاورتی سربراہ کانفرنس اور خلیجی وسط ایشیائی ممالک کی سربراہ کانفرنس 19 جولائی 2023 کو جدہ میں ہوگی۔
شاہ سلمان کی طرف سے شرکت کا دعوت نامہ کویت میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد نے جمعرات کو قصر بیان میں ملاقات کرکے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو پیش کیا۔
اس موقع پر کویتی ولی عہد کے ایوان کے سربراہ شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح اور وزیر امور ایوان امیری شیخ محمد عبداللہ المبارک الصباح بھی موجود تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: