Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے میں سعودی عرب کا عالمی ریکارڈ

سعودی عرب نے یہ نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے, (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی عرب نے یومیہ 11.5 ملین مکعب میٹر کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنا کر نیا بین الاقوامی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
الاقتصادیہ  کے مطابق سعودی عرب میں کھارے پانی کو استعمال  کے قابل بنانے والے قومی ادارے نے کہا ہے کہ ’اس نے استعمال کے قابل پانی تیار کرنے کا نیا  عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔‘
ادارے نے کہا کہ ’ہر روز  11.5 ملین مکعب میٹر سے زیادہ قابل استعمال پانی تیار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ماحولیاتی قوانین و ضوابط کی بھی پابندی کی جا رہی ہے۔‘
ادارے کا کہنا ہے کہ ’ہمارا ہدف ہے کہ 2025 کے آخر تک 37 ملین ٹن تک کاربن کا اخراج کم کردیا جائے۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: