Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: مسافر کے پیٹ سے ہیروئن اور افیون برآمد

کسٹم و زکوۃ اتھارٹی نے جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پرآنے بڑی مقدار میں ہیروئن کا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اسمگلرکو گرفتار کرکے اسے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔
عاجل نیوز نے کسٹم و زکوۃ اتھارٹی کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمتعین کسٹم اہلکاروں نے 1.3 کلو گرام ہیروئن اور41.7 گرام افیون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
محکمہ کسٹم کا کہنا تھا کہ ہیروئن کے کیپسول اسمگلر کی آنتوں سے برآمد کیے گئے تھے۔
ایئرپورٹ پرموجود تجربہ کار اہلکاروں ملزم کی شناخت کرلی ۔ ملزم کا طبی معائنہ کرنے پرمعلوم ہوا کہ اس کی آنتوں میں غیرمعمولی کیپسول موجود ہیں۔
ملزم کے خلاف محکمہ انسداد منشیات کے ادارے کی جانب سے مقدمہ دائر کرکےچالان متعلقہ عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں بڑے پیمانے پرمنشیات کے خاتمے کی مہم جاری ہے اس ضمن میں متعدد شہروں میں منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

شیئر: