مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام، متعدد گرفتار
ہفتہ 15 جولائی 2023 20:28
ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب میں سیکیورٹی حکام نے مملکت کے مختلف علاقوں میں منشیات سمگل کرنے اور اسے فروخت کرنے کی کئی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔ متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مدینہ منورہ ریجن میں پولیس کے محکمہ سراغراسانی نے میں ایک شہری کو گرفتار کرکے اس کے ٹھکانے سے 44 ہزار800 نشہ آور گولیاں اورحشیش رقم برآمد کی ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے تبوک میں دو افراد کو منشیات کی تشہیر کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
عسیر کے علاقے ظہران الجنوب سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 49 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
جازان کے العارضہ سیکٹرمیں سرحدی محافظوں نے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب نو یمنی شہریوں کو گرفتار کرکے 180 کلو گرام قات ( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے جدہ گورنریٹ میں تین پاکستانیوں کو گرفتار کرکے 10.7 گلو گرام منشیات برآمد کی ہے۔
جازان میں پولیس نے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک یمنی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 21 کلو گرام قات برآمد کرلی۔
تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔