Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2030 کی میزبانی، وسطی افریقہ نے سعودی عرب کی حمایت کردی

شاہ سلمان نے جمہوریہ وسطی افریقہ کے صدر کے نام پیغام ارسال کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمہوریہ وسطی افریقہ کے صدر کے نام زبانی پیغام ارسال کیا ہے۔
یہ پیغام دونوں دوست ملکوں کے تعلقات اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کے حوالے سے ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی کے مشیر احمد قطان نے منگل کو وسطی افریقہ کے صدر سے ملاقات میں پیغام پہنچایا ہے۔
احمد قطان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیرسگالی کے پیغامات بھی وسطی افریقہ کے صدر کے حوالے کیے۔
اس موقع پر سعودی عرب اور وسطی افریقہ کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 
وسطی افریقہ کے صدر نے کہا کہ ’ان کا ملک ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کے حوالے سے سعودی عرب کی درخواست کی مکمل حمایت کرتا ہے‘۔ 
احمد قطان نے کہا کہ ’وسطی افریقہ اور اس کی قیادت اس تائید و حمایت کے حوالے سے شکر گزار ہیں۔ اس حمایت کا محرک دونوں ملکوں کے منفرد تعلقات ہیں‘۔ 
وسطی افریقہ کے صدر نے سال رواں مملکت میں سعودی افریقی پہلی سربراہ کانفرنس اور عرب افریقی پانچویں سربراہ کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا۔ 
علاوہ ازیں احمد قطان نے وسطی افریقی جمہوریہ کے وزرا سے بھی ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سعودای فنڈ برائے ترقی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: