سعودی عرب میں رہائشی رینٹل ڈیلز میں 137 فیصد اضافہ
دو لاکھ 40 ہزار سے زیادہ رینٹل ڈیلز ریکارڈ ہوئی ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے رہائشی مزید مکانات کی دستیابی سے مستفید ہو رہے ہیں کیونکہ 2022 کے مقابلے میں جون 2023 میں رہائشی رینٹل ڈیلز میں 137 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رینٹل انڈیکس میں دکھایا گیا ہے کہ دو لاکھ 40 ہزار سے زیادہ رینٹل ڈیلز ریکارڈ ہوئیں جو ایک سال پہلے کیے گئے ڈیلز سے ایک لاکھ 90 ہزار زیادہ کی عکاسی کرتی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق انڈیکس کا مقصد مملکت کے رینٹل ریئل سٹیٹ سیکٹر میں شفافیت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
یہ مارکیٹ کی کارکردگی کو بڑھانے اور ہاؤسنگ پروگرام کے مقاصد کے مطابق مملکت کے فریم ورک کے اندر بھی آتا ہے جو سعودی وژن 2030 کے اہم انیشیٹوز میں سے ایک ہے۔
رینٹل انڈیکس نے جون 2023 میں 50 ہزار کمرشل رینٹل ڈیلز بھی ریکارڈ کیں جو 2022 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 138 فیصد زیادہ ہے۔
انڈیکس رہائشی اور کمرشل دونوں قسم کے رئیل سٹیٹ کے لیے مخصوص رینٹل کے اشارے ترتیب دینے پر مسلسل کام کر رہا ہے۔
رینٹل انڈیکیٹرز رہائشی یونٹوں کی قیمت کی نشاندہی کرنے اور ایسے محلوں کی تلاش کو ممکن بناتے ہیں جن میں اس گھر کو فائدہ اٹھانے والے کی طرف سے مقرر کردہ قیمت کی حد میں شامل ہو۔
وہ صارفین کو مخصوص مدت کے دوران نامزد محلے میں ڈیلز کی تعداد، رہائشی اور تجارتی اکائیوں کے ساتھ ساتھ کرائے کی اوسط قدروں کا جائزہ لینے کی بھی اجازت دیتے ہیں۔
انڈیکیٹرز مستفید ہونے والوں کو رہائشی ڈیلز کی قیمت کو واضح کرنے اور گراف کے ذریعے ان کا جائزہ لینے کا اختیار فراہم کرتے ہیں۔
سعودی عرب میں 2021 میں مکانات کی طلب 99 ہزار 600 تھی اور 2030 تک 50 فیصد سے زیادہ بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار گھروں تک پہنچنے کی توقع ہے۔