نیشنل ہاوسنگ کمپنی کا بجلی کی فراہمی کےلیے نجی شعبے سے معاہدہ
11 ہزار 700 سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹس کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی نیشنل ہاؤسنگ کمپنی نے اپنے رہائشی منصوبوں میں بجلی کے انفراسٹریکچر کو بڑھانے کی کوشش میں ریاض اور جدہ میں بجلی سٹیشن قائم کرنے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نیشنل ہاؤسنگ کمپنی نے تین بڑے منصوبوں میں برقی سٹیشنز کی تعمیر کے لیے منظوری حاصل کی ہے جو 11 ہزار 700 سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹس کو پورا کریں گے۔
بجلی کے نظام کے کام کو بہتر بنا کر یہ انیشیٹو رہائشیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بغیر کسی رکاوٹ اور موثر بجلی کی فراہمی فراہم کرے گا۔
نجی شعبے کے ساتھ تعاون کا مقصد بجلی کے نظام کو بہتر بنانا اور کمیونٹیز کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنا ہے۔
سعودی عرب کے رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ سیکٹر میں سرکردہ اداروں میں سے ایک کے طور پر نیشنل ہاؤسنگ کمپنی نے اپنے ہاؤسنگ یونٹس کو مکمل ہونے پر بینیفشریز تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ وژن 2030 کے ہاؤسنگ پروگرام کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہے جس کا مقصد گھر کی ملکیت کی شرح 2016 میں 47 فیصد سے بڑھا کر 2030 میں 70 فیصد کرنا ہے۔
نیشنل ہاؤسنگ کمپنی اور سعودی کنٹریکٹرز اتھارٹی نے ریاض میں فیوچر پروجیکٹس فورم کے دوران تعاون اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مئی میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔
معاہدے کے تحت دونوں فریق اعلیٰ معیار کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کے شعبوں کی نشاندہی اور مشترکہ ورکشاپس کا اہتمام کریں گے۔
یہ معاہدہ سعودی کمپنیوں کو بااختیار بنانا چاہتا ہے کہ وہ کنٹریکٹنگ سیکٹر کی لوکلائزیشن میں حصہ ڈالنے کے علاوہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ریئل سٹیٹ مارکیٹ کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے سلوشنز تلاش کرنے کے قابل بنائیں۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر برائے ہاؤسنگ،میونسپل اور دیہی امور، ماجد الحقیل نے جنوری میں نیشنل ہاؤسنگ کمپنی کا آن لائن پلیٹ فارم شروع کیا تھا تاکہ ٹھیکیداروں اور رئیل سٹیٹ ڈویلپرز کو تعمیراتی سامان کے حکومت سے منظور شدہ سپلائرز سے منسلک کیا جا سکے۔
یہ پلیٹ فارم مختلف تعمیراتی مواد تک کم لاگت رسائی فراہم کرتا ہے جس کا مقصد پیداواری کارکردگی کو بڑھانا، ہاؤسنگ یونٹس کی لاگت کو کم کرنا اور گھر کی ملکیت کو فروغ دینا ہے۔