Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے رینٹل انڈیکس میں مارچ کے دوران ریاض سرفہرست

جدہ 19 فیصد زیادہ ڈیلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔( فائل فوٹو عرب نیوز)
ایجر کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ریاض سعودی عرب کے لیے لگا تار دوسرے مہینے رینٹل انڈیکس رپورٹ میں سرفہرست ہے جس نے رجسٹرڈ کرائے کے مجموعی ڈیلز کا 31 فیصد سے زیادہ حصہ لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ 19 فیصد زیادہ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد دمام 6 فیصد، مکہ 4 فیصد، مدینہ اورالخبر 3 فیصد پر ہیں۔
یہ ڈیلز رہائشی اور کمرشل لیز کے معاہدوں پر مبنی تھیں جو مارچ کے دوران مکمل ہوئے اوررینٹل ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کیے گئے تھے جو رینٹل انڈیکس میں شامل شہروں میں تقسیم کیے گئے تھے۔
رینٹل انڈیکس کا مقصد شہروں، محلوں، رہائشی اور کمرشل دونوں قسم کے رئیل سٹیٹ کے لیے مخصوص انڈیکیٹرز کا تعین کر کے مملکت میں کرائے کی مارکیٹ میں شفافیت کو آسان بنانا ہے۔
سروس انٹرایکٹو نقشوں کے ساتھ ساتھ ’رینٹل انڈیکیٹر‘ کا استعمال کرتی ہے تاکہ فائدہ اٹھانے والوں کو ان کی ضروریات کے مطابق مناسب آپشنز تلاش کرنے کے قابل بنایا جا سکے اور جس کی سکنی پروگرام کے پلیٹ فارم کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام نے ریاض میں منعقدہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں سکنی فورم کے دوران متعدد ایجنسیوں کے ساتھ چار معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان معاہدوں کا مقصد بے گھر خاندانوں کو اپنے گھر مہیا کرنا اور سعودی خاندانوں کو  اپنے مکان کا مالک بنانے کے لیے آسانی فراہم کرنا ہے۔ یوں 2030 تک گھر کی ملکیت کو 70 فیصد تک بڑھا کر وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔
سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام نے متعدد شراکت داروں، بشمول فنانسروں، ڈویلپرز اور ٹھیکیداروں کو  آخری مدت کے دوران کی جانے والی کوششوں اور پروگرام کے اہداف کے حصول میں ان کی شراکت پراعزازی سند دی تھی۔ اس پروگرام میں وزیر ہاؤسنگ ماجد الحقیل نے شرکت کی تھی۔
ان معاہدوں پر جونجی شعبے کے ساتھ شراکت میں عمل میں آئیں گے، اس میں قومی تعمیراتی کمپنی کے ساتھ شراکت میں سکنی پلیٹ فارم کے ذریعے خود تعمیراتی آپشن کے مستفید افراد کے لیے ماڈل انجینئرنگ ڈیزائن مہیا کرنا شامل ہے۔

شیئر: