Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریہ چیک میں سیاحوں کی بس کو حادثہ ، 10 سعودی زخمی

چار شہری زیر علاج ہیں جبکہ 6 کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
جمہوریہ چیک میں سعودی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت پراگ کے قریب سیاحوں کی دوبسوں میں ہونے والے تصادم میں 10 سعودی سیاح زخمی ہوئے ہیں۔
سبق نیوز نے پراگ میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ پیر کے روز چیک ری پبلک کے شہر ’برونو‘ کے قریب سیاحوں کی بسیں حادثے کا شکار ہوگئیں۔
سفارتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سفارتخانے کے اہلکاروں نے فوری طورپرمتعلقہ حکام سے رابطہ کرکے اپنے شہریوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
سفارتخانے کے اہلکاروں نے متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی اورانہیں درکارہرقسم کی مدد فراہم کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے چار شہری تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں جنکی حالت تشویش ناک نہیں جبکہ 6 افراد کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں ہسپتال سے رخصت کردیا گیا۔

شیئر: