Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سیاح کا سائیکل پرانڈیا جانے کا ارادہ ، ینبع سے عمان پہنچ گیا

سفر کا آغاز گزشتہ برس ینبع سے کیا تھا (فوٹو، ٹوئٹر)
سائیکل پرایشیا کے سفر پرنکلنے والے سعودی سیاح سولہ سو کلومیٹر کی مسافت طے کرکے عمان کے شہر صلالہ پہنچ گئے۔
سعودی ٹی وی چینل العربیہ نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صالح الجھنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ موسم خزاں میں اپنے سفر کا آغاز سعودی عرب کے شہر ینبع سے کیا تھا۔
الجھنی نے مزید بتایا کہ سفر کے پہلے مرحلے میں ینبع سے امارات پہنچا تھا۔  اب تک 16 سو 13 کلو میٹرسائیکل پرسفرمکمل کرلیا ہے۔
سائیکل پرسفر کے خیال کے سوال پر الجھنی کا کہنا تھا کہ اسپورٹس سے لگاو اورخود کو چاق وچوبند رکھنے کے لیے اس سفر کا آغاز کیا ۔ طویل اورتنہا سفر کرکے ایک نیا تجربہ ریکارڈ کرنا چاہتا ہوں۔
عام طورپر سائیکل کو تھوڑے فاصلے کے  استعمال کےلیے ہی سمجھا جاتا ہے جبکہ میں اس سائیکل پرطویل مسافت طے کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

عمان میں لوگوں نے بہت تعاون کیا (فوٹو، ٹوئٹر)

الجھنی کا مزید کہنا میں مجموعی طورپر16 ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا سفر سائیکل پرکرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اس کے ذریعے جورجیا، ترکیہ کے علاوہ میں ایشیا کے ممالک انڈیا ، انڈونیشیا،  تھائی لینڈ ، ویتنام ، ملائیشیا اور لاوس تک جانے کا ارادہ ہے۔

سائیکل پردنیا کا سفر انتہائی منفرد تجربہ ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

سائیکل پرسفر کے حوالے سے الجھنی کا کہنا تھا کہ انتہائی منفرد تجربہ ہے اس دوران بہت کچھ دیکھنے کو ملا ۔ عمان میں بہت اچھا استقبال ہوا لوگوں نے بہت سراہا اورہرسطح پر پذیرائی ملی۔

شیئر: