Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوریٰ کونسل کے اسپیکر کا دورہ تھائی لینڈ

تھائی پارلیمنٹ کے اعلی عہدیدارن اوردیگر افسران نے استقبال کیا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی شوریٰ کونسل کے اسپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ سرکاری دورے پراپنے وفد کے ہمراہ تھائی لینڈ پہنچ گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تھائی چیئرمین سینیٹ پروفیسر بورن پیٹ چون نے انہیں تھائی لینڈ کے دورے کی دعوت دی تھی۔
تھائی درالحکومت بینکاک میں سعودی شوریٰ کونسل کے اسپیکر اورانکے وفد کا استقبال تھائی  پارلیمنٹ کے اعلی عہدیدارن اور سعودی ، تھائی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین ودیگر ارکان نے کیا اس موقع پردیگر اعلی افسران کے علاوہ تھائی لینڈ میں سعودی عرب کے سفیر عبدالرحمن السحیبانی اورہیڈ آف چانسری عبدالعزیز الخضیر بھی موجود تھے۔

شیئر: