Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں الیکڑک کاریں اب لیز پر خریدی جا سکیں گی

2030 تک الیکڑک کاروں کے استعمال کو 25 فیصد تک بڑھایا جائے گا( فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) نے لوسیڈ کی پہلی دس الیکڑک کاریں لیز پر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
اتھارٹی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب میں شہری، مقیم غیر ملکی اور سیاح اب ماحولیات کے تحفظ کے لیے الیکڑک کاریں لیز پر لے سکتے ہیں۔
مملکت میں کاروں کی لیزنگ کمپنی نے لوسیڈ سے دس الیکٹرک گاڑیاں اس مقصد کے لیے حاصل کی ہیں۔
لوسیڈ کی الیکڑک کاریں لیز پر متعارف کرانے کا منصوبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال اور طلب میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی ملک میں نیشنل ٹرانسپورٹ حکمت عملی کے اہداف کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، اس کا مقصد مملکت میں 2030 تک الیکڑک کاروں کے استعمال کو 25 فیصد تک بڑھانا ہے۔
سعودی عرب میں الیکڑک گاڑیوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے انفراسٹرکچر بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ ان کے لیے چارجنگ سٹیشن بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔
 الیکٹرک گاڑیوں کو لیز پر فراہم کرنے کا انیشیٹو ماحول دوستی مشن کا حصہ ہے۔ اس سے زندگی کا معیار بھی بہتر ہوگا اور لوگوں میں ماحول دوست توانائی کے استعمال کا رجحان بڑھے گا۔
الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ماحول دوست حل کی جہت میں اہم پیشرفت ہے۔ 

شیئر: