الیکٹرک گاڑیوں کی 12 منٹ میں چارجنگ، سعودی سکالر نے جدید سسٹم تیار کرلیا
اتوار 19 فروری 2023 22:15
ڈاکٹر یحیی القحطانی ہارورڈ یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی سکالر ڈاکٹر یحیی القحطانی نے الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری 12 منٹ میں چارج کرنے کےلیے جدید سسٹم تیار کیا ہے۔
ڈاکٹر یحیی القحطانی امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی سکالر ڈاکٹر قحطانی نے جو الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری کی جدید ٹیکنالوجی پر کام کررہے ہیں سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کے پروجیکٹ کے انیشیٹیو کو مدد ملی ہے۔
ڈاکٹر یحیی القحطانی نے پروجیکٹ کے حوالے سے بتایا کہ’ انہوں نے ایک ریسرچ پروجیکٹ پر کام کیا جس کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں صرف بارہ منٹ میں چارج ہوسکتی ہیں۔ اب تک اس قسم کی گاڑیوں کی بیٹری چارج کرنے میں گھنٹوں لگتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ پروجیکٹ کی ایک کامیابی یہ بھی ہے کہ الیکٹرانک گاڑیوں کی بیٹریوں کا وزن اور لاگت بھی کم ہوگی‘۔
سعودی سکالرکا کہنا تھا کہ’ ان کامیابیوں کے تناظرمیں ان کا اگلا قدم یہ ہوگا کہ سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں تیار کرنے والا پروجیکٹ شروع کیا جائے‘۔