لاہور... انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ان فٹ عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل کو شامل کرلیا گیا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے عمر امین، حارث سہیل اور آصف ذاکر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ کے لئے طلب کیا تھا۔تینوں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کے بعد اس کے نتائج کی روشنی میں حارث سہیل کو عمر اکمل کی جگہ قومی ٹیم میں شمولیت کے لئے منتخب کیا گیا۔دوسری جانب عمر اکمل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وطن واپس آکر اپنی فٹنس بہتر بنانے پر کام شروع کریں۔