Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان سنٹر کی پاکستان، سوڈان اور لبنان کے لیے امداد

امدادی منصوبے میں پانچ ہزار مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کرنا شامل ہے۔ فوٹو واس
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان، سوڈان اور لبنان میں نئے امدادی منصوبوں کا آغاز کیا۔
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں سعودی نور رضاکارانہ پروگرام کے تحت نابینا پن کے علاج کے لیے اہتمام کیا گیا ہے۔

سبل السلام ایسوسی ایشن کی ایمبولینس سروس لبنان میں سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ فوٹو واس

کنگ سلمان امدادی مرکز البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے تعاون سے 50 ہزار سے زیادہ مریضوں کا معائنہ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
امدادی مرکز کے منصوبے میں ضرورتمندوں کے لیے 12 ہزار چشموں کی تقسیم کے علاوہ پانچ ہزار مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن کرنا بھی شامل ہے۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان امدادی مرکز نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اشیائے خوردونوش کے  2155 پارسل تقسیم کیے ہیں جس سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 15085 افراد مستفید ہوئے ہیں۔

سوڈان کی ریاست کسلا میں 930 ضرورت مندوں میں پارسل تقسیم کئے ہیں۔ فوٹو واس

کنگ سلمان امدادی مرکزکے تعاون سے سبل السلام سوشل ایسوسی ایشن کی ایمبولینس سروس لبنان کے شہر المنیہ میں مریضوں اور زخمیوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اس کے تحت 81 ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان امدادی مرکز نے گذشتہ روز جمعہ کو سوڈان کی ریاست کسلا میں بسنے والے 930 ضرورت مند افراد کے لیے کھانے کی اشیاء کے 500 کلوگرام کے پارسل تقسیم کئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ امدادی پروگرام کنگ سلمان سنٹر کے  2023 کے فوڈ سیکیورٹی پروجیکٹ کا حصہ ہے جس کا مقصد ضرورت مندوں کے لیے غذائی تحفظ حاصل کرنا ہے۔
 
 

شیئر: