ٹوئٹر میں کئی تبدیلیاں متعارف کرانے کے بعد ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کے لوگو کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
اتوار کو ٹوئٹر کے ارب پتی سربراہ ایلون مسک نے ٹویٹ کیا کہ ’ہم جلد ہی ٹوئٹر برانڈ کو الوداع کہہ دیں گے اور آہستہ آہستہ تمام برڈز کو بھی۔‘
انہوں نے صارفین سے نئے ٹوئٹر لوگو سے متعلق رائے طلب کرتے ٹویٹ کیا کہ ’اگر آج رات ایک اچھا ایکس لوگو پوسٹ کر دیا جاتا ہے تو ہم کل دنیا بھر میں لائیو ہو جائیں گے۔‘
مزید پڑھیں
-
کلون یا کاپی کیٹ، تھریڈز ٹوئٹر سے کتنا مختلف ہے؟Node ID: 778266
-
’اشتہارات کم اور قرض کا بوجھ‘، ٹوئٹر کی آمدن میں 50 فیصد کمیNode ID: 780006
ایلون مسک کے ٹویٹ کے جواب میں صارفین کی جانب سے لوگوز بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اکتوبر میں ٹوئٹر خریدنے کے بعد سے سوشل میڈیا کمپنی نے اپنا کاروباری نام ایکس کورپ رکھا جو اس بات کی عکاسی کر رہا ہے کہ ارب پتی ایلون مسک چین کے وی چیٹ کی طرح ایک ’سوپر ایپ‘ بنانا چاہتے ہیں۔
ٹوئٹر نے کہا ہے کہ اس کا بلیو برڈ ’ہمارا سب سے زیادہ تسلیم شدہ اثاثہ ہے، اس لیے ہم اس کی حفاظت کریں گے۔‘
انہوں نے لوگو سے متعلق تفصیلات نہیں دیں لیکن ایک اور ٹویٹ میں بلیو برڈ کو ایکس میں تبدیل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
— Elon Musk (@elonmusk) July 23, 2023