Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

37 برس بعد جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا عالمی اعزاز پاکستان کے نام

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پاکستان کے کھلاڑی حمزہ خان نے مصر کے کھلاڑی محمد زکریا کو ہرا کر ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی ہے۔
اتوار کو جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد زکریا کو تین ۔ ایک سے شکست دی۔
37 بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب ہوا۔
حمزہ خان سے قبل 1986 میں جان شیر خان جونیئر سکواش چیمپئن بنے تھے۔
فائنل جتنے کے بعد حمزہ خان نے کہا کہ ان کے والدین نے ان کی مدد کی اور ہر وقت ساتھ دیا۔
حمزہ خان کی فائنل میں کامیابی کے بعد ورلڈ سکواش فیڈریشن نے ٹویٹ کیا کہ ’پاکستانی سکواش کی واپسی!‘
ورلڈ سکواش فیڈریشن نے کہا کہ حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن ٹائٹل کے لیے پاکستان کا 37 سال کا انتظار ختم کر دیا۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن جیتنے پر حمزہ خان، قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’امید ہے کہ آنے والے وقت میں آپ سکواش میں پاکستان کو ایک بار پھر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق 37 سال بعد یہ ٹائٹل  پھر سے پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان کا شکریہ اداکرتے ہیں، حمزہ خان نے 1986 کی ورلڈ سکواش چیمپئن جان شیر کی فتح کی یاد تازہ کر دی۔‘
سوشل میڈیا پر صارفین حمزہ خان مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ ’مبارکباد پاکستان‘، حمزہ خان آپ پر فخر ہے۔
انہوں نے زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔  
ٹوئٹر صارف حماد اللہ سوہو نے ٹویٹ کیا کہ اتوار کا آغاز اچھا ہوا۔ ’انشااللہ پاکستانی شاہین بھی جیتیں گے۔‘

حمزہ خان نے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائیٹلز اپنے نام کر چکے ہیں۔
حمزہ خان اس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
حمزہ خان کا تعلق پشاور کے گاؤں نواں کلی سے ہے۔ انہوں نے دو سال قبل اس ارادے کا اظہار کیا تھا کہ وہ پاکستان کو سکواش کا عالمی چیمپئن بنائیں گے۔

شیئر: