پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پہلے دن کے اختتام پر سری لنکا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنا لیے ہیں۔
اتوار کو گال میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں دھننجایا ڈی سِلوا 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ انجیلو میتھیوز نے 64 اور سدیرا سمارا وِکاراما نے 36 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
-
آئی سی سی کی نئی رینکنگ، بابر اعظم ٹیسٹ میں تیسرے نمبر پر آگئےNode ID: 779401
-
ٹیسٹ کرکٹ صبر و تحمل کا تقاضا کرتی ہے: شاہین شاہ آفریدیNode ID: 779461
-
گال ٹیسٹ میں چیلنج کے لیے تیار ہیں: بابر اعظمNode ID: 779846
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے تین جبکہ نسیم شاہ، آغا سلمان اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہوتا رہا جس کے باعث صرف 65.4 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہو سکا۔
پہلے دن کے ابتدائی سیشن میں پاکستان کی جانب سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سری لنکا نے کھانے کے وقفے تک 65 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔
سری لنکا کی پہلی وکٹ چھ رنز پر گری جب شاہین شاہ آفریدی نے اوپننگ بیٹر نشان مادھوشکا کو چار کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔ اس وکٹ کے ساتھ ان کی ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹیں بھی پوری ہو گئیں۔
اس کے بعد 22 رنز کے مجموعی سکور پر کوشل مینڈس بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
Pakistan strike in the final over to go slightly ahead on Day 1; Dhananjaya de Silva will resume tomorrow on 94* #SLvPAK https://t.co/q2j3h8ljDE pic.twitter.com/usBSgauC10
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 16, 2023