Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ میں ملوث 23 رکنی ایشیائی گروہ کو قید اورجرمانے کی سزا

منی لانڈرنگ میں ملوث گروہ کے ارکان وزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ پراسیکیوشن نے منی لانڈرنگ کا جرم ثابت ہونے پر23 رکنی ایشیائی گروہ کو قید اورجرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ گروہ کے ارکان وزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم تھے ان سے 40 لاکھ ریال بھی برآمد کرلیے گئے۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن کے ذرائع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اہلکاروں نے ایک ایشیائی گروہ کوگرفتار کیا جن کے قبضے سے 40 لاکھ ریال بھی برآمد ہوئے۔
ملزمان پرمنی لانڈرنگ کا مقدمہ دائر کرکے تحقیقیات کا آغاز کردیا گیا ۔
پراسیکیوشن ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان وزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم تھے ۔ انہیں 40 لاکھ ریال مملکت سے باہر لے جانے کی کوشش پرحراست میں لیا گیا تھا۔
گروہ کے ارکان نے اہلکاروں کی نظروں سے بچنے کےلیے رقم کو تقسیم کرلیا تھا تاکہ ان پرشک نہ ہومگرسرحدی چیک پوسٹ پرموجود اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت سے وہ نہ بچ سکے۔

گروہ کے 16 افراد کو 15 برس قید اور70 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)

دوران تحقیق مزید انکشاف ہوا کہ گروہ مملکت میں مختلف جرائم میں ملوث تھا اوروہ یہ خطیررقم لے کربری راستے سے مملکت کی سرحد عبورکرنے کی کوشش کررہے تھے۔
 جرم ثابت ہونے پر ادارہ پراسیکیوشن نے گروہ میں شامل 16 افراد کو 15 برس قید اور70 لاکھ ریال جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ۔
جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کو 4 سے 7 برس قید اورمختلف مالی جرمانوں کی سزا کا حکم دیا ہے علاوہ ازیں ان سے برآمد ہونے والے 40 لاکھ ریال بھی بحق سرکار ضبط کرلیے گئے۔
قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد گروہ کے ارکان کو ملک بدر کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ کے لیے مملکت میں بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

شیئر: