Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا: ضلع خیبر میں بم دھماکہ، ایڈیشنل ایس ایچ او جان سے گئے

یہ دھماکہ ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں ایک مسجد کے احاطے میں ہوا (فائل فوٹو: خیبر پولیس)
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں ایک بم دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی جان سے گئے ہیں۔
خیبر پولیس کے مطابق یہ منگل کو دھماکہ تحصل جمرود میں واقع علی مسجد کے احاطے میں ہوا۔
خیبر پختونخوا پولیس کے آئی جی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ’ابتدائی معلومات کے مطابق یہ دھماکہ خودکش تھا۔‘
سی سی پی او پشاور اشفاق انور نے کہا کہ ’علاقے میں مشکوک شخص  کی تلاشی لینے پر وہ مسجد میں داخل ہوا تو  ایڈیشنل ایس ایچ او  نے حملہ آور کا تعاقب کیا اور اسی دوران دھماکہ ہوا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’دھماکے سے مسجد کی عمارت زمین بوس ہو گئی۔ اس کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔‘
نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال نے دھماکے کی مذمت کی اور ایڈیشنل ایس ایچ او کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
 

شیئر: