ریاض ..... انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن بورڈ نے مواصلاتی نظام کی خلاف ورزیاں ثابت ہوجانے پر ایس ٹی سی اور موبایلی پر 15ملین ریال کے جرمانے کردیئے۔ تادیبی کمیٹی نے سفارش کی تھی ۔ محکمہ جاتی عدالت اور اپیل کورٹ نے فیصلے کی تائید کردی تھی۔ مکہ اخبار کے مطابق موبایلی اور ایس ٹی سی کے خلاف جرمانوں کا فیصلہ آن لائن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔