Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن میں 625 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

سرحدی محافظوں نے قات سمگل کرنے کی تین کوششیں ناکام بنائی ہیں ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں سرحدی محافظوں نے 625 کلو گرام قات ( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔
عرب نیوز کے مطابق پہلی کارروائی میں 300 کلو گرام اور دوسری کارروائی میں 250 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔
جازان کے الدائر سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 75 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔
سعودی حکام نے مشنیات ضبط کرکے سمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق الخرج پولس نے حشیش اور نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
القنفودہ گورنریٹ میں ایتھوپیا کے شہری کو حشیش اور نشہ آور اشیا کی تشہیر کرنے پر حراست میں لیا ہے۔ اس کے قبضے سے بھاری رقم بھی برآمد کی گئی۔
ایتھو پین شہری بارڈر سیکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب تھا۔ اسے ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: