سعودی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ الجموم، طائف، العارضہ کمشنریوں، ریاض، باحہ اور جازان ریجنوں میں نشہ آور اشیا کا دھندا کرنے والے 15 شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے، عاجل، اخبار 24 اور سبق ویب سائٹس کے مطابق ریاض ریجن میں انسداد منشیات کے اہلکاروں نے 4.38 کلو گرام نشہ آور پاؤڈر اور ہیروئن کا دھندا کرنے والے ایک پاکستانی کو حراست میں لے لیا۔
ریاض ریجن میں گشتی سیکیورٹی فورس نے 29 کلو گرام قات (نشہ آور پتوں) کا دھندا کرنے والے پانچ یمنی شہریوں اور ایک سعودی کو گرفتار کرلیا۔
مکہ مکرمہ ریجن کی الجموم کمشنری کی پولیس نے 4 سعودی شہریوں کو حشیش اور نشہ آور گولیوں کا دھندا کرنے پر گرفتار کرلیا ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔
جازان ریجن کے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 195 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ضبط شدہ قات متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی۔
دریں اثنا طائف کمشنری میں روڈ سیکیورٹی فورس نے کوکین کا دھندا کرنے والے دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ کوکین ایک گاڑی میں چھپا کر لے جائی جارہی تھی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں