Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک پراسیکیوشن کے 294 ممبران کی ترقی، شاہی فرمان جاری

پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے ’شاہی فرمان سے پبلک پراسیکیوشن مزید موثر ہوگا(فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پبلک پراسیکیوشن کے مختلف درجوں کے 294 ممبران کی ترقی کا فرمان جاری کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے کہا کہ ’شاہی فرمان سے پبلک پراسیکیوشن مزید موثر ہوگا اور اب سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں مزید آسانی ہوگی’۔ 
انہوں نے کہا کہ’ خواہش ہے پبلک پراسیکیوشن کے ارکان وطن عزیز کی خدمت بڑھ چڑھ کر کریں۔ اعلی قیادت نے ان سے جو امیدیں قائم کی ہیں ان پر وہ پورے اتریں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ’ شاہی فرمان سعودی قیادت کی جانب سے پبلک پراسیکیوشن کی مسلسل سپورٹ کی عکاسی کرتا ہے‘۔

شیئر: