Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاقو سے وار کر کے شہری کو ہلاک کرنے والے سعودی کو سزائے موت

دونوں میں جھگڑا چل رہا تھا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی ریجن جازان میں ہم وطن کے قتل کا الزام ثابت ہو جانے پر سعودی شہری کو موت کی سزا دے دی گئی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقامی شہری حسین بن ناصر بن حسن الشریف نے اپنے ہم وطن علی بن جبران بن محمد حلل کو چاقو کے متعدد وار کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ دونوں میں پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا۔
حسین الشریف واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے اسے تلاش کر کے عدالت کے حوالے کر دیا تھا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر حسین الشریف کو جان کے بدلے جان کے اسلامی قانون کے تحت موت کی سزا سنادی تھی۔ جس کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی کردی تھی۔ آخر میں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کردیا تھا جس پر جمعرات کو جازان میں عمل درآمد کر دیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: