سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے حکام نے بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے والے سعودی شہری کو موت کی سزا دی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سعودی شہری فاضل بن منصور بن علی الھلال نے اپنی اہلیہ زینب بنت محمد بن حبیب العتوق کو بیڈروم میں گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا تھا۔
سیکیورٹی فورس نے سعودی شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی گئی۔
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزا کی توثیق کی تھی۔ ایوان شاہی کی جانب سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری ہونے پر پیر کو الشرقیہ میں موت کی سزا پر عملدرآمد کیا گیا۔