Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریسٹورانٹ اورفلیٹ میں آتشزدگی ،جانی نقصان نہیں ہوا

آتشزدگی سے ہونے والے مالی خسارے کا تخمینہ لگایا جارہا ہے(فوٹو، سبق نیوز)
خمیس مشیط کے ایک ریسٹورانٹ جبکہ ریاض شہر کے علاقے ’النھضہ‘ کے ایک فلیٹ میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا ۔ دونوں واقعات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے کے کنٹرول روم میں خمیس مشیط شہر کے ایک معروف علاقے میں قائم ریسٹورانٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ فائرفائٹرز کی ٹیم جائے حادثہ پرپہنچ گئی ۔
سبق نیوز کے مطابق شہری دفاع کی ٹیمیوں نے متاثرہ ریسٹورانٹ میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس سے اٹھنے والا کثیف دھواں کافی دور سے دکھائی دے رہا تھا۔
فائرفائٹرز نے ریسٹورانٹ میں بھرجانے والے دھوائیں کو نکالنے کےلیے انتہائی طاقتورایگزاسٹ فین استعمال کیے جن کے ذریعے دھوئیں کو فوری طورپرریسٹورانٹ سے نکالنا ممکن ہوسکا۔
 دوسری جانب ریاض شہر کے علاقے ’النھضہ ‘ کی ایک عمارت کے فلیٹ میں لگی آگ پرجلد ہی قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

شیئر: