Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے پہاڑی علاقے میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا

علاقے کو ٹھنڈا کرنے کا عمل جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
شہری دفاع کے فائرفائٹرز نے طائف کے پہاڑی علاقے میں پھیلی گھاس اور خشک جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
عاجل نیوز کے مطابق شہری دفاع کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارے کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ طائف کے غیرآباد پہاڑی علاقے میں گھاس اورخشک جھاڑیوں میں آگ لگ گئی ہے۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائرفائٹرز کی بڑی تعداد متاثرہ مقام پرپہنچ گئے۔ فائرفائٹنگ یونٹ کو خدشہ تھا کہ تیز ہوا کے باعث آگ پھیل نہ جائے جس کے پیش نذر فوری اقدامات کرتے ہوئے آگ پرقابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے۔
شہری دفاع کے اہلکاروں کی مناسب حکمت عملی کے باعث آگ پرجلد ہی قابو پالیا گیا جس کے بعد متاثرہ مقام کو مکمل طورپرٹھنڈا کرنے کی کارروائی شروع کی گئی تاکہ علاقے کو مکمل طوپرمحفوظ کیا جاسکے۔

شیئر: