Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے جرش میلے میں سعودی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

فیسٹیول میں شرکت کرنے والے سعودی فنکاروں کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ فوٹو عرب نیوز
اردن میں ہونے والے جرش فیسٹیول میں سعودی عرب کے ثقافتی طائفے نے عمان کے العبدلی بلیوارڈ پر یادگاری شام میں پرفارم کیا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق فیسٹیول میں سعودی اداکار، موسیقار، فوٹوگرافر اور ثقافتی ورثے کے ماہرین مملکت کی نمائندگی کرتے ہوئے ثقافتی روایات پیش کر رہے ہیں۔
37 واں جرش میلہ اردن کے دارالحکومت عمان میں 26 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہے گا۔
اردن میں سعودی سفیر نایف بن بندر السدیری نے ثقافتی پروگرام میں شرکت کی، جس میں سعودی گلوکاروں کی جانب سے لوک گیتوں پر دلکش پرفارمنس پیش کی گئی۔
اس موقع پر  مرد و خواتین آرٹسٹ کی ٹیموں نے سعودی نیشنل آرکسٹرا کے ساتھ ال سامری، الخطوا، الخبیطی اور ال ینبعوی کی علاقائی اور ثقافتی دھنوں پر رقص پیش کیے۔
سعودی فنکاروں کے پیش کئے گئے تمام دلکش پروگراموں کو اردن کے ناظرین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔

جرش میلہ اردن کے دارالحکومت عمان میں 5 اگست تک جاری رہے گا۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی وفد کی قیادت کرنے والے تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس کمیشن کے سی ای او سلطان البازی کو جرش فیسٹیول کے منتظمین کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
تقریب کے مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے والے سعودی فنکاروں کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔
سعوی وزارت ثقافت کی جانب سے علاقائی اور بین الاقوامی تقریبات میں ثقافتی روایات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ثقافت کا تبادلہ سعودی وژن 2030 کے اہداف پورا کرنے کے مشن کا حصہ ہے۔
 

شیئر: