Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری نے چھوٹی نرسری کو ریزوٹ میں کیسے تبدیل کیا؟

ایک لاکھ 20 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں درخت لگے ہوئے ہیں(فوٹو: الاخباریہ)
سعودی عرب کی میسان کمشنری میں ایک سعودی شہری نے اپنے بیٹوں کی مدد سے چھوٹی سی نرسری کو سیاحوں کے لیے ریزورٹ میں تبدیل کر دیا۔
الاخباریہ چینل کے مطابق سعودی شہری عبدالحکیم المالکی نے بتایا کہ ’اس نے 2007 کے دوران بنی مالک تحصیل میں ایک چھوٹی نرسری سے کاروبار کا آغاز کیا تھا۔ اب یہ نرسری 1500 پھل دار درختوں پر مشتمل ہے۔‘
’ایک لاکھ 20 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں انواع و اقسام کے درخت لگے ہوئے ہیں۔‘
عبدالحکیم المالکی نے کہا کہ ’ایک بیٹا سول انجینیئر ہے۔ اس نے یہاں سیاحوں کی رہائش اور بینچیں خوبصورت انداز میں ڈیزائن کرکے تیار کی ہیں۔‘
’میری بیٹی بھی اپنی والدہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ دیگر بیٹے بھی سیلز مین کے طور پر کام کررہے ہیں۔‘ 
سعودی شہری کا کہنا ہے کہ ’اس نے ریزوٹ میں نجی عجائب گھر بھی بنایا ہے جو میسان کمشنری کے قدیم باشندوں کی تاریخی اشیا اور نوادر کا خوبصورت انتخاب ہے۔‘
’ریزورٹ میں البجلی نامی بادام کی کاشت بھی ہو رہی ہے جس سے 13 اشیا تیار کی جاتی ہیں جو سیاحوں میں مقبول ہورہی ہیں۔‘

شیئر: