Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر سیاحت کا دورہ عسیر، جھیل میں بوٹنگ کی

بوٹنگ کے تجربے کی وڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نےعسیر ریجن کا دورہ کیا اور وادی ترج جھیل میں بوٹنگ کے تجربے سے لطف اندوز ہوئے۔
انہوں نے تنومہ کمشنری کی وادی ترج جھیل میں بوٹنگ کے تجربے کی وڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزیر سیاحت نے سمرعسیر کے حوالے سے کہا کہ ’پرائیویٹ سیکٹر اپنی کارکردگی بہتر سے بہتر تر کرتا جارہا ہے‘۔
’ترحاب، مدھال اور سیر علاقے میں پرائیویٹ سیکٹر نے عسیر سمر فیسٹیول کے حوالے سے جو پروگرام  کیے وہ قابل تعریف ہیں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’وادی ترج کی جھیل کا ایک امید افزا مستقبل ہے اور اسے ترقی دی جائے گی، یہ علاقہ خوبصورت سے خوبصورت ہوتا جا رہا ہے‘۔ 
احمد اخطیب نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پرعسیرکی وادی طبب میں تاریخی ورثے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’پتھروں سے بنے قلعے اور محلات دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے کشش کا باعث ہیں‘۔
انہوں نے نائب وزیر سیاحت شہزادی ھیفا بنت محمد آل سعود کے ہمراہ انگور کے ایک فارم کا بھی دورہ کیا۔
سعودی وزیر سیاحت کا جھیل میں بوٹنگ کا تجربہ محض تفریحی سرگرمی نہیں تھی بلکہ اس کا مققصد سعودی عرب میں خوبصورت سیاحتی علاقوں کی تلاش میں سرکاری اداروں کی دلچسپی کا اظہار ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ’ وزیر سیاحت کا یہ منفرد تجربہ یقننا بہت سے لوگوں کو عسیر کے دلکش علاقوں اور وادی تراج جھیل میں بوٹنگ اور کیمپنگ کے تجربے سے لطف اندوز ہونے کی ترغیب دے گا‘۔
یاد رہے کہ گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال نے جو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ بھی ہیں جمعرات کو عسیر سمر فیسٹیول  2023 کا افتتاح کیا تھا۔ 
اس کا سلوگن ’موسم گرما میں ٹھنڈ اور بارش‘ یہ عسیر ریجن کا سب سے بڑا تفریحاتی اور سیاحتی موسم ہے۔ اس کا سلسلہ یکم ستمبر 2023 تک جاری رہے گا۔ 

شیئر: