Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام ، متعدد افراد گرفتار 

ملزمان کو قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ انسداد منشیات نےمنشیات کی سمگلنگ اور کاروبار میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نجران، جازان، عسیر اور تبوک میں بری سرحدی محافظوں نے منشیات کی سمگلنگ کی کئی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔
 محکمے کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے بتایا کہ’ 49.2 ٹن قات (نشہ آور پتے)، 437.7 کلو گرام حشیش اور ایک لاکھ 49 ہزار 812 ممنوعہ طبی گولیاں ضبط کی گئی ہیں‘۔
ابوعریش کمشنری کی پولیس نے یمنی  شہری اور دو سعودیوں کو حشیش، نشہ آور گولیوں اور ممنوعہ طبی گولیاں فروخت کرنے کی کوشش  پر گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے گولہ بارود، موبائل سیٹ اور لیپ ٹاپ ضبط کرلیے۔ تینوں افراد کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ 
محکمہ انسداد منشیات نے نشہ آور پاؤڈر فروخت کرنے کی کوشش میں ملوث تین پاکستانی شہریوں کو جدہ سے حراست میں لیا ہے۔
ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں  دیا گیا۔ 
محکمہ انسداد منشیات ایک سعودی شہری کو منشیات کے کاروبار پر مدینہ منورہ ریجن میں گرفتار کیا۔
حائل ریجن میں الشملی کمشنری کی پولیس نے نشہ آور پاؤڈ ر اور ممنوعہ گولیاں فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں دو سعودیوں کو پکڑا گیا۔ ان کے قبضے سے گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ 

شیئر: