جدہ : منشیات فروشی میں ملوث شہری کو 15 برس قید
جمعرات 27 جولائی 2023 15:20
ملزم کے فلیٹ سے کرسٹل کے 8 پیکیٹ برآمد ہوئے تھے (فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میں منشیات فروشی میں ملوث سعودی شہری کو عدالت نے 15 برس قید اورسزا مکمل کرنے کے بعد اتنی ہی مدت تک کے لیے بیرون مملکت سفر پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
عاجل نیوز نے ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے سے مزیدکہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیموں نے جدہ کے علاقے سے منشیات فروشی کے الزام میں ایک شہری کو حراست میں لیا۔
ملزم کے فلیٹ جسے اس نے منشیات فروشی کے مخصوص کیا ہوا تھا سے ’کرسٹل ‘ کے آٹھ پیکٹس برآمد ہوئے جو فروخت کرنے کے لیے تیارتھے ۔
ادارہ پراسیکیوشن کی تحقیقاتی ٹیم نے منشیات فروشی میں ملوث سعودی شہری کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے کیس فوجداری عدالت کی تحویل میں دے دیا۔
عدالت نے ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پرملزم کو قید کی سزا کا حکم سنا دیا جس پر ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت سے اپیل کی کہ مجرم کی سابق ہسٹری اورجرم کو دیکھتے ہوئے سزا کو مزید بڑھایا جائے۔
پراسیکیوشن کی اپیل پرعدالت نے کیس کا از سرنو جائزہ لینے کے بعد سزا میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 15 برس تک قید اورمدت مکمل کرنے کے بعد ملزم کو مزید 15 برس کےلیے بیرون ملک سفرنہ کرنے کا پابند کیا گیا۔
عدالت نے فلیٹ میں موجود مزید دو افراد کے خلاف بھی قید کی سزا کا حکم سنایا جن پرالزام تھا کہ انہوں نے ملزم کے بارے میں جاننے کے باوجود عدالت کو کسی بھی ذریعے سے مطلع نہیں کیا۔