50 ملکوں کے سفر پر نکلا یورپی سیاح بلوچستان میں سمگلنگ کرنے والی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کو ایران اور افغانستان کی سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں پیش آیا۔
ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ نے اردو نیوز کو بتایا کہ 28 سالہ سیاح نونو کاسٹینرا کا تعلق یورپی ملک پرتگال سے تھا جو ایران کے راستے پاکستان میں ہیوی بائیک پر داخل ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
-
’ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی‘، چمن میں لیویز کے دو اہلکار قتلNode ID: 782151