کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کےبھتیجے نوابزادہ ہارون رئیسانی اور ان کےمحافظ سمیت تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی بلوچستان نعیم بازئی نے اردو نیوز کو بتایا کہ نوابزادہ رئیسانی بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھے۔ انہیں سرکاری ڈیوٹی کے دوران قتل کیا گیا۔
ایس پی سریاب ضیا مندوخیل کے مطابق واقعہ بدھ کی رات کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ایک نجی بس ٹرمینل کے قریب پیش آیا جہاں نوابزادہ ہارون رئیسانی بطور فوڈ اتھارٹی کے افسر کے طور پر چھاپہ مارنے پہنچے تھے۔
مزید پڑھیں
-
’ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی‘، چمن میں لیویز کے دو اہلکار قتلNode ID: 782151