Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں نشہ آور اشیا کی سمگلنگ اور دھندا کرنے والے 8 افراد گرفتار

گرفتار افراد کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی سیکیورٹی فورسز نے مدینہ منورہ، جازان، قصیم اور عسیر ریجنوں میں نشہ آور اشیا کی سمگلنگ اور دھندے میں ملوث ایک مقامی شہری اور 7 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے، اخبار 24، عاجل اور سبق ویب سائٹس کے مطابق مدینہ منورہ پولیس نے نشہ آور پاؤڈر اور حشیش کا دھندا کرنے والے سعودی شہری کو  گرفتار کرلیا۔
پولیس نے مقامی شہری کو قانونی کارروائی کرکے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا۔
جازان ریجن کے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے چالیس کلو گرام قات (نشہ آور پتوں) کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
سرحدی محافظو ں نے ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے ضبط شدہ قات متعلقہ ادارے کے حوالے کردی۔
قصیم ریجن میں  سیکیورٹی فورس کے گشتی دستے نے حشیش اور نشہ آور گولیوں کا دھندا کرنے والے چار غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا ان میں سے دو کا تعلق سوڈان اور دو کا مصر اور یمن سے ہے۔
پولیس نے نشہ آور اشیا کا دھندا کرنے والوں کے قبضےسے موبائل برآمد کیے اور انہیں ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا۔
عسیر ریجن کے  ظہران الجنوب سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے پچاس کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور ایتھوپیا کے ان تین دراندازوں کو گرفتار کرلیا جو حشیش سمگل کرررہے تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: