سعودی عرب نے منشیات کی روک تھام کے لیے لبنان سے درآمد ہونے والے پھل اور سبزیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق لبنان سے آنے والے تمام پھلوں اور سبزیوں کی درآمدات سعودی عرب میں داخل نہیں ہو سکیں گی اور نہ ہی انہیں ہمسایہ ممالک میں ٹرانزٹ کیا جائے گا۔
سعودی عرب میں اس پابندی کا اطلاق اتوار کی صبح نو بجے سے ہو گا۔
مزید پڑھیں
-
منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، 7 سمگلرز گرفتارNode ID: 527436
-
سوشل میڈیا پر اسلحے اور منشیات کی مارکیٹنگ، شہری گرفتارNode ID: 542826
-
لکڑیوں میں منشیات چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکامNode ID: 553976
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق لبنانی سمگلروں کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کے لیے لبنانی مصنوعات کا سہارا لیا جاتا ہے جو یا تو سعودی مارکیٹوں میں فروخت ہونا ہوتا ہے یا پھر سعودی عرب سے گزر کہ ہمسایہ ممالک پہنچایا جاتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق لبنانی مصنوعات میں زیادہ تر پھل اور سبزیوں کو منشیات سمگل کرنے کا ذریعہ بنایا جاتا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے یہ پابندی تب تک عائد رہے گی جب تک لبنانی حکومت کی جانب سے سمگلنگ کی مںظم کارروائیوں کے خلاف ضروری اقدامات نہیں اٹھائے جاتے۔
سعودی وزارت داخلہ لبنان سے آنے والی دیگر درآمدات کی بھی نگرانی کرتی رہے گی۔
لبنانی دفتر خارجہ کا ردعمل
اخبار 24 کے مطابق لبنانی وزیر خارجہ شربل وھبہ نے کہا ہے کہ سعودی سفارتخانے نے پھلوں اور سبزیوں پر پابندی متعلق سعودی عرب کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔
لبنانی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ لبنانی حکام کو سمگلنگ کی سرگرمیاں روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے ہوں گے۔ سیکیورٹی فورس اور کسٹم حکام کو سرحدوں پر اپنی سرگرمیاں تیز کرنا ہوں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ لبنان سے بھیجے جانے والے پھلوں اور سبزیوں کے ٹرکوں یا کنٹینرز کے ذریعے نشہ آور اشیا کی سمگلنگ ملکی معیشت، کاشتکاروں اور لبنان کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہے۔