Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فنڈ سینٹ لوسیا میں ہسپتال کے لیے 75 ملین ڈالر فراہم کرے گا

ہسپتال کی تعمیر نو کا منصوبہ 2016 سے تعطل کا شکار رہا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی فنڈ نے سینٹ لوسیا کے ہیلتھ  سیکٹر کی مدد کے لیے 75 ملین ڈالرکی ترقیاتی گرانٹ فراہم کرے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق معاہدے پر فنڈ کی جانب سے ایگزیکٹیو چیئرمین سلطان المرشد اور سیینٹ لوسیا کی طرف سے وزیراعظم فلپ جوزف بییر نے دستخط کیے۔ 
 گرانٹ سے سینٹ لوسیا میں سینٹ جوڈ ہسپتال کی تعمیر نو کی جائے گی۔ 
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں سینٹ لوسیا کے وزیر امور خارجہ و وزیر صحت اور متعدد عہدیدار شریک ہوئے۔ 
سعودی ترقیاتی فنڈ دنیا بھر میں ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کے عمل میں مدد کررہا ہے۔
ترقیاتی فنڈ 1975 سے اب تک 89 ملکوں کے 700 سے زیادہ ترقیاتی پروگرام اور منصوبے نافذ کراچکا ہے۔ 
سینٹ لوسیا میں ہسپتال کی تعمیر نو کا منصوبہ 2016 سے 2019 تک تعطل کا شکار رہا۔  آگ لگنے سے ہسپتال کو نقصان پہنچا تھا۔

شیئر: