سعودی ترقیاتی فنڈ روانڈا میں بجلی منصوبے کے لیے 20 ملین ڈالر فراہم کرے گا
سعودی ترقیاتی فنڈ روانڈا میں بجلی منصوبے کے لیے 20 ملین ڈالر فراہم کرے گا
بدھ 12 جولائی 2023 20:28
فنڈ کے ایگزیکٹیو چیئرمین اور رونڈا کے وزیر خزانہ نے معاہدے پر دستخط کیے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی فنڈ نے روانڈا میں بجلی منصوبے کےلیے 20 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے ایگزیکٹیو چیئرمین سلطان المرشد اور روانڈا کی جانب سے وزیر خزانہ و اقتصادی منصوبہ بندی ڈاکٹر عزیال نداجیمانا نے منگل کو کیفالی میں ترقیاتی قرض معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کے تحت روانڈا کو بجلی منصوبے کے لیے 20 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔
بجلی منصوبے کا مقصد روانڈا کے کامونیا علاقے میں سرکاری و سماجی خدمات کی فراہمی اور گھروں تک بجلی کی ترسیل ہے۔
اس سے 60 ہزار سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچے گا اور علاقے میں اقتصادی، زرعی اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ روزگار کے بلواسطہ اور بلاواسطہ مواقع مہیا ہوں گے۔
سلطان المرشد نے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی ترقیاتی فنڈ تقریبا 47 سال سے رونڈا میں پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے تعاون کر رہا ہے‘۔