Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجد کے صحرا میں سمندری پرندوں کا مشاہدہ

’صحرائی ندی نالے اور تالاب مہاجرسمندری پرندوں کے لیے پسندیدہ مقامات بنتے جارہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ دنوں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالے پانی سے بھر گئے ہیں جو مہاجرسمندری پرندوں کے لیے پسندیدہ مقامات بنتے جارہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نجد کے صحرائی تالابوں میں مختلف قسم کے پرندوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’سمندر کے قریب رہنے والے پرندے اس سے قبل نجد کے صحرا میں کبھی نظر نہیں آئے‘۔
’اس وقت ان پرندوں کا دیکھا جارہا ہے جبکہ یہ سب کچھ وژن 2030 کی بدولت ہوا ہے جس نے آبی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات ہوئے ہیں‘۔
سعودی فوٹو گرافر ثابت الفضل نے نجد کے صحرائی علاقے میں واقع تالاب ثرمداء میں ان پرندوں کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
لوگ ان پرندوں کو دیکھنے کے لیے دور دور سے صحرائی علاقے کا سفر کر رہے ہیں۔

شیئر: