العلا کی 42 ڈگری گرمی میں قوت برداشت کا مقابلہ
’مسابقے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ایک لاکھ 10 ہزار ریال انعام دیا جائے گا‘ (فوٹو: سبق)
العلام میں پہلی مرتبہ قوت برداشت چانچنے کے لیے ریس کا انعقاد کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منفردریس 26 اگست سے شروع ہوگی جس میں شرکا 42 ڈگری گرمی میں مقابلہ کریں گے۔
العلا کی تپتی گرمی میں ہونے والی ریس کے دوران مسابقہ میں شرکت کرنے والے علاقے کے قدرتی خوبصورت مناظر سے لطف اندوز بھی ہوں گے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ریس میں قوت برداشت کا مظاہرہ کرنے والوں کو 5 کلو میٹر، 10 کلو میٹر، 21 کلو میٹر اور 42 کلو میٹر ریس میں سے کسی ایک میں شرکت کرنی ہوگی‘۔
’مسابقہ الحجر کے تاریخی علاقے میں بلند و بالا پہاڑوں کے درمیان ہوگا جو یونیسکو میں ثقافتی ورثے کے طور پر ریکارڈ شدہ ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسابقے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ایک لاکھ 10 ہزار ریال انعام دیا جائے گا‘۔