Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکٹروں کی نیپال میں رضا کارانہ طبی خدمات

’میڈیکل کیمپ میں 1016 مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
نیپال میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے چلائی جانے والی عالمی مہم میں سعودی ڈاکٹروں نے حصہ لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دانتوں کے سعودی ماہر ڈاکٹر عبد الکریم الحربی اور ڈاکٹر المی الراجحی نےرضاکارانہ طبی خدمات فراہم کی ہیں۔
نیپال میں رضاکارانہ طبی خدمات فراہم کرنے کی مہم عالمی ادارے کے تعاون سے شروع کی گئی ہے جس میں مختلف طبی ادارے شریک ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میڈیکل کیمپ ایک دیہی علاقے میں قائم کیا گیا ہے جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 28 ڈاکٹر شریک ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ ’میڈیکل کیمپ تین دن تک قائم رہاجس میں 1016 مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کی گئی ہیں‘۔
واضح رہے کہ رضاکارانہ طبی خدمات فراہم کرنے والوں میں کویتی ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔

شیئر: